۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی  

حوزہ/ ہر دور کے یزید نے مکتب اہل بیت (ع)  کے بتائے ہوئے اصولوں کو  مختلف انداز کو  پامال کرنے کی کوشش کی لیکن ہر دور میں حق کی فتح ہوئی اور باطل اور باطل قوتیں دنیا اور آخرت میں ذلیل و نامراد ہوتے ہوئی نظر آئیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت بی بی فاطمہ زہراء کی لازوال قربانیوں کی بدولت اسلام اور دین الہی پہچانا جاتا ہے، دختر رسول (ص) کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مصائب و الام کو برداشت کر کے اسلام کو زندہ جاوید کیا، دور حاضر میں خواتین کو سیرت زہراء کو اپنا رول ماڈل بنانا چائے۔ دختر رسول (ص) کے بتائے ہوئے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر عصر حاضر کی مشکلات کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔یہ بات امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے جو کہ ان دنوں اپنے تبلیغی دورہ پر امارات پر ہیں مختلف مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر دین الہی پہچانا جاتا ہے وہ بی بی اور اولاد زہراء کی جدوجہد کی وجہ سے ہے، ہر دور کے یزید نے مکتب اہل بیت (ع) کے بتائے ہوئے اصولوں کو مختلف انداز کو پامال کرنے کی کوشش کی لیکن ہر دور میں حق کی فتح ہوئی اور باطل اور باطل قوتیں دنیا اور آخرت میں ذلیل و نامراد ہوتے ہوئی نظر آئیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے معاشرہ کی اصلاح کے لیے زور دیا کہ بی بی فاطمہ زہراء کی سیرت اور کردار کو موجودہ معاشرے کی خواتین میں اجاگر کیا جائے۔ معاشرہ کو جس انداز میں آزادی کے نام پر رسوا کیا جا رہا ہے اس کے پیچے اسلام دشمن عناصر کار فرما ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسلام اور دیں الہی کو نقصان پہنچایا، سیدہ زہراء کے جو سنہرے اقوال اور اصول ہیں قیامت تک خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .